محکمہ صحت چترال میں مسلسل نوکریوں پر پابندی نوجوانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ایم این اے عبدالاکبرچترالی

پشاور (چترال ایکسپریس)محکمہ صحت چترال میں مختلف کٹگریز کے پوسٹوں پر ٹسٹ انٹرویوں کا التواء صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت نوجوانوں کو روز گار سے مسلسل محروم کرتی چلی آرہی ہے ۔ محکمہ صحت چترال میں مسلسل نوکریوں پر پابندی نوجوانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے نوجوان امید واروں کو ذہنی اذیت کیساتھ مالی نقصان سے بھی دو چار کیا جا رہا ہے کیونکہ امیدوار کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، پنڈی ، پشاور اور دیگر دور دراز علاقوں سے ٹسٹ و انٹر ویوز کیلئے چترال پہنچ گئے تھے ۔ اس سے قبل ایجوکیشن اور دیگر محکموں میں بھی ٹسٹ و انٹر ویو زکے بعد بھرتی کا عمل روک کر خفیہ بھرتی کیلئے راہ ہموار کیا جا رہا ہے ۔ جو کہ قابل مذمت ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے محکمہ صحت چترال میں ہونے والے ٹسٹ و انٹر ویوز کو ڈائیریکڑ جنرل محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی طر ف سے ملتوی کرنے پر اپنے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں میرٹ کو پامال ہونے نہیں دیں گے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔