شیلٹر ہوم حکومت کی طرف سے غریبیوں کیلئے بہت بڑی مددہے۔ ڈاکٹر اسرار اللہ ایم ایس چترال

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت کی ہدایت پرسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ چترال ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورڈی ایچ کیوہسپتال کے اشتراک سے تیارہ شدہ شیلٹرہوم باقاعدہ طورپرایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے حوالے کیاگیا۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرچترال نصرت جبین نے شیلٹرہوم کی چابیاں اورمتعلقہ رجسٹرایم ایس چترال ڈاکٹراسراراللہ کے حوالے کی۔اس موقع پرنصرت جبین نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوشل ویلفیئرنے اس شیلٹرہوم کے حوالے سے ایک پروپوزل صوبائی حکومت کودی تھی۔جس پرضلعی انتظامیہ کے تعاون سے یہ شیلٹرہو م نہایت مختصروقت میں مکمل کیاگیا ۔اوراس سے مریضوں کے ساتھ آنے والے مسافرفائدہ اُٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیوہسپتال کے فیمل مریضوں کے مرداٹنڈنس اس شیلٹرہوم میں قیام کافائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔جن سے 50روپے فی بسترہ وصول کیاجائے گا۔اورباقاعدہ طورپرشیلٹرہوم میں قیام رکھنے والوں کاریکارڈرکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ شیلٹرہوم میں 20بستروں کاانتظام کیاگیاہے۔جبکہ سردی اورگرمی سے بچنے کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔اس موقع پرایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹراسراراللہ نے کہاکہ شیلٹر ہوم حکومت کی طرف سے غریب لوگوں کیلئے بہت بڑی مددہے جواپنے مریضوں کی تیمارداری کرتے رات کوہوٹلوں میں قیام کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔اب شیلٹرہوم کی تعمیرسے اُن کوعزت کے ساتھ رات کو قیام کی سہولت ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ اوہسپتال اس کی صفائی اوردیگرضروریات کاخیال رکھے گا۔اور ہسپتال میں خواتین کیلئے انتظارگاہ تعمیرکی جارہی ہے جبکہ چلڈرن ہسپتال چترال میں بھی ایک شیلٹرہوم کی تعمیرزیرغورہے ۔ایم ایس اورڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرنے کہاکہ اس قسم کے شیلٹرہومزتحصیل ہیڈکواٹرہسپتالوں میں بھی تعمیرکرناانتہائی ضروری ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔