بھارتی طیاروں کا مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش ،پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو مار بھگایا

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی فوری اوربروقت پروازوں کے باعث بھارتی طیارے واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے بروقت اور موثر جواب کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدحواس بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کر بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ واقعہ میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، بھارت کی جانب سے بار بار جنگ کی دھمکی  دی جارہی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی ایئر فورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی طیاروں نےجلدبازی میں فرارہوتےہوئےاپناایمونیشن ریلیزکیاجوکھلی جگہ پرگرا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔