مردان،ضلعی نائب ناظم اسد علی کی جانب سے انتظامیہ اور پولیس افسروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

مردان(چترال ایکسپریس) ضلعی نائب ناظم اسد علی کی جانب سے انتظامیہ اور پولیس افسروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر میاں سعید احمد ،صوبائی اسمبلی کے رکن ظاہر شاہ طورو، سابق ضلع ناظم حمایت اللہ مایار،نومنتخب ضلع ناظم احتشام خان،تحصیل ناظم محمد ایوب خان،نائب ناظم مشتاق سیماب،ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر،ڈی پی او سجاد خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان،پبلک سیفٹی کمیشن کے چےئرمین حاجی عبد العزیز خان،مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان اللہ باچا،مینجرسروس ڈیلیوری سنٹر محمد شفیق ،اسسٹنٹ کمشنر ز اسد اللہ ،صوبیہ ضیاء،سارہ اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ مردان میں تعینات رہنے والے ڈپٹی کمشنرباجوڑ عثمان محسود اورڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر میاں سعید احمدنے کہاکہ مردان سے ان کا رشتہ محبت اور عزت کا ہے یہاں تعیناتی کے دوران عوام نے جو عزت اور قدر و منزلت دی ہے وہ ہمارے زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔یہاں کے لوگ باشعور اور تعلیم یافتہ ہے اور اپنے مسائل کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی تعیناتی کے دوران یہاں کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور لوگوں کی جانب سے انہیں جو عزت اور احترام ملا ہے وہ انہیں کھبی بلا نہیں پائیں گے۔اسد علی نے کہاکہ مردان کے عوام کی خدمت کے لئے ہماری کوشش جاری رہے گی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اداروں کے مابین تعاون اور روابط سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔سابق ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات دینے سے عوامی مسائل میں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مردان مہمان نوازو کی سرزمین ہے اور یہاں جتنے بھی سرکاری حکام نے خدمات انجام دیے ہیں وہ آج مردان کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔اس موقع پرضلعی نائب ناظم اسد علی کی جانب سے مردا ن میں تعیناتی کے دوران شاندار خدمات انجام دینے پر سابق ڈپٹی کمشنر عثمان محسود اور سابق ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کوخصوصی شیلڈ پیش کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔