چترال،رات سے شروع ہونے والی بارش اور برفباری کا سلسلہ چترال شہر اور مضافات میں دن بھر جاری رہا

چترال ( محکم الدین ) ہفتے کی رات سے شروع ہونے والی بارش اور برفباری کا سلسلہ چترال شہر اور مضافات میں دن بھر جاری رہا ۔ لواری ٹنل روڈ پر 15انچ نئی برف پڑی۔ تاہم برف کی بڑی مقدار اور برفباری کے باوجود پشاور چترال آمدرفت جاری رہی۔ شاگرام ,کھوت , تریچ, موڑکہو میں برف کم جبکہ لوٹکوہ ,کالاش ویلیز , مڈکلشٹ میں زیادہ برف پڑی۔ اس بنا پر آمدورفت میں گاڑیوں کو پھسلن کاسامنا کرنا پڑا ۔ اور مسافر گاڑیو ں کی دستیابی کیلئے مسافروں کو,انتظار کرنا پڑا۔ تریچ روڈ جو کہ برف کا تودہ گرنےسے دو ہفتے سے بند تھا ۔ اسے گزشتہ روز اپنی مدد آپ کے تحت کھول دیا گیا تھا ۔ اب دوبارہ بند ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق روڈ مسلسل کئی دنوں تک بند رہنے سے تریچ کے لوگوں کو اشیا خوردونوش کی قلت کا سامنا ہے ۔ اور لوگ دوگنی قیمت پرخوراک کی اشیا لینے پر مجبور ہیں ۔ کالاش ویلی میں برفباری نے مقامی سنوگالف فیسٹول میں مزید گرم جوشی پیدا کردی ہے ۔ اور برف کی سفید چادر میں لپٹی وادی بمبوریت میں جشن کا سماں ہے ۔ دوسری طرف مسلسل بارش اور برفباری نے سردیوں کا دورانیہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ سردی میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔ جس سے ایندھن کی ضروریات بڑھ گئی ہیں ۔ اس بنا پر گیس کی قیمت میں حکومتی اضافے سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے جلانے کی لکڑی کی بھی منہ مانگی قیمت وصول کی جارہی ہے ۔ لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔