پشاور میں انسدادپولیو کے موثر اقدامات کے لئے ایمرجنسی رسپانس یونٹ کا قیام

پشاور:(چترال ایکسپریس)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں پولیو وائرس کے مکمل خاتمہ کے لئے پولیوکے حوالے سے 18ہائی رسک یونین کونسلوں پر مشتمل انتظامی یونٹ شاہین مسلم ٹاؤن سرکل میں ایمرجنسی رسپانس یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے صوبائی سیکر ٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے پیر کے روز مولوی جی ہسپتال میںیونٹ کا افتتاح کیا ۔
پاکستان میں پولیو وائرس کے تین بڑے ذخائر یا مراکز میں ضلع پشاور بھی شامل ہے اورسال 2017سے یونین کونسل شاہین مسلم ٹاؤن کی سیوریج لائن سے حاصل ماحولیاتی نمونوں کے لیبارٹری تجزیہ سے یہاں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہورہی ہے پشاور میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک یونین کونسلوں کی مجموعی تعداد18ہے اور یہاں سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمہ کے لئے گذشتہ سال نومبر میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضلع کی ان18 ہائی رسک یونین کونسلوں پر مشتمل ایک علیحدہ انتظامی یونٹ تشکیل دیا جو ایک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعنایت عطاء کی سربراہی میں کام کررہا ہے جبکہ ان کی معاونت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے نامزد کردہ ایک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر، یونیسیف، اور ڈبلیو ایچ او کا معاون عملہ مقرر کیا گیاہے۔
انسدادپولیوکی غرض سے کسی ضلع میں انتظامی یونٹ(سرکل)کی تشکیل ایک منفرد اقدام ہے ، انسدادپولیو اور خصوصا پولیو وائرس کی ٹرانسمشن کے مکمل خاتمہ اس انتظامی یونٹ سے بہترین انداز میں استفادہ کے لئے ایمرجنسی رسپانس یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں ان 18ہائی رسک یونین کونسلوں پر مشتمل شاہین مسلم ٹاؤن سرکل میں پولیو کے خاتمہ سے متعلق ذمہ دارحکام اور اہلکار ایک چھت کے نیچے ایک مربوط انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں گے۔
پشاور شہر کے مرکز میں واقع مولوی جی ہسپتال میں اس ایمرجنسی رسپانس یونٹ میں متعلقہ حکام اور اہلکاروں کے دفترکے ساتھ ایک کانفرنس روم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکر ٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے آج پیر کے روزاس ایمرجنسی رسپانس یونٹ کا افتتاح کیااس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر) کامران احمد بھی موجود تھے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔