چترال پاؤر کمیٹی‘‘ کے ایکزیکٹیو باڈی کا اجلاس،چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے مسائل زیرغور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پیر 4مارچ کو’’پاؤر کمیٹی‘‘ کے ایکزیکٹیو باڈی کا اجلاس زیرصدارت صدر خان حیات اللہ خان منعقد ہوا۔اجلاس میں ناصراحمد ،محمد کوثر ایڈوکیٹ،شیر آغا منیجر،محی الدین ومحمد یونس نے شرکت کی۔اجلاس کے ایجنڈے میں چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ یعنی بے جاطور پربل کے مسائل زیرغورتھے۔اجلاس میں چترال کے لئے مختص 30میگاواٹ بجلی جوکہ سابق وزیراعظم نے ضلع چترال کے لئے مختص کرنے کا حکم دیا تھا کے بارے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔شرکاء نے موجودہ سیاسی منتخب نمائندگان پر زور دیا کہ موجودہ لوڈشیڈنگ کے بارے راست اقدام اُٹھائیں۔بصورت دیگر انکے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔اجلاس میں ناروا بلنگ پر ایس۔ڈی۔او پیسکو سے نشست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ’’صارف عدالت مستقل بنیادوں پر چترال میں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ پیسکو کے مظالم کے خلاف عوام کو دادرسی فراہم کیا جاسکے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔