معروف کھیل ( زم پچئے میشک )سنو گالف کا پندرہ روزہ فیسٹول کلاش وادی بمبوریت میں ڈھول کی تھاپ پر اختتام پذیر

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) صدیوں سے چترال کی کالاش وادیوں میں برف پر کھیلا جانے والا معروف کھیل ( زم پچئے میشک ) سنو گالف کا پندرہ روزہ فیسٹول کلاش وادی بمبوریت میں ڈھول کی تھاپ پر اختتام پذیر ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ تھے ۔ جبکہ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور صدر تھریک انصاف چترال عبد الطیف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ یہ فیسٹول کاتی کلچر ڈویلپمنٹ آ رگنائزیشن کے زیر انتظام منعقد کیا گیا ۔ جس میں تینوں کالاش ویلیز اور گبور سمیت بارہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ کراکال بمبوریت اور گبور لٹکوہ کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں گبور نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کے مقابلے میں گیارہ گولوں سے کامیابی حاصل کرکے فیسٹول اپنے نام کر لی ۔ قبل ازین مہمان خصوصی ایم پی اے وزیر زادہ نے گیند کو ہٹ لگا کر فائنل میچ کا افتتاح کیا ۔ اس تین فٹ برف میں سینکڑوں تماشائی مقابے کے اس گیم سے لطف اندوز ہوئے ۔ اور تماشائیوں کی طرف سے کھلاڑیوں کو داد دیتے ہوئی پوری وادی گونجتی رہی ۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ڈانس کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ سنو گالف چترال کی کالاش وادیوں کا بہت ہی معروف کھیل ہے ۔ جو سردیوں میں دو سے تین فٹ برف میں کھیلا جاتا ہے ۔ یہ کھیل بارویں صدی میں افغانستان کے صوبہ نورستان میں متعارف ہوا ۔ اور بعد آزان نورستان کے باشندے ریاستی دور میں مہتر چترال کی اجازت سے کالاش وادیوں اور گبور میں رہائش اختیار کی ۔ تو 1890میں یہ کھیل کالاش وادیوں میں منتقل ہوا ۔ اور آج تک سردیوں میں برفباری کے دوران کھیلا جاتا ہے ۔ یہ کھیل اتنا مقبول ہوا ۔ کہ آج کل کالاش اور کھو قبیلے کے لوگ بھی اسے انتہائی شوق سے کھیلتے ہیں ۔ فیسٹول کے اختتام پر مہمان خصوصی اقلیتی رکن اسمبلی وزیر زاداہ خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وہ صوبائی منسٹر ٹو رزم و کھیل و ثقافت عاطف خان کا خاص پیغام لے کر اس فیسٹول میں شریک ہیں ۔موجودہ صوبائی حکومت سیاحت کے فراغ کھیلوں کو ترقی دینے اور قدیم کھیلوں کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ انہوں نے کاتی کلچر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیرمین اور ادارے کی تعریف کی ۔ کہ انہوں نے فیسٹول منعقد کرکے علاقے کے لوگوں خصو صا نوجوانوں کو صحت مند تفریح کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان چترال سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ انہو ں دو مرتبہ اپنی حکومت میں چترال کو نمایندگی دی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ عمران خان ہی کا وژن اور اعلی خارجہ پالیسی ہے ۔ کہ پاکستان کو دھمکی دینے والا ٹرمپ آج پاکستان سے تعلق مضبوط بنانے کی باتیں کر رہا ہے ۔ جبکہ ہندوستان بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت چترال کیلئے جن پچپن کروڑ فنڈکا اعلان کیا ہے ۔ اُس میں سے پندرہ کروڑ کالاش ویلیز میں سیاحتی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کو دو ڈسٹرکٹ بنانا کوئی آسان کام نہیں تھا ۔ اس سلسلے نئے آسامیوں کو پر کرنے کا کام آیندہ ماہ تک ہو جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔