دنین پیٹرول پمپ کے قریب اے ٹوزیڈ جنرل سٹوراینڈ ال عمران ہوٹل میں آگ لگنے سے ہوٹل اور جنرل سٹور مکمل طورپرجل کر خاکستر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)دنین پیٹرول پمپ کے قریب اے ٹو زیڈ جنرل سٹوراور آل عمران ہوٹل میں آگ لگ گئی جس کے وجہ سے ہوٹل اور جنرل سٹور مکمل طورپر خاکستر ہوگئے۔رات پونے دس بجے کے قریب ریسٹورینٹ کے کیچن میں سلنڈرلیکج سےآگ لگ گئی جس نے دکان اورہوٹل کو اپنے لپٹ لے لیا ۔ ہوٹل اور جنرل سٹور میں موجود سامان مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ پر رات گیارہ بجے کے قریب قابو پالیا گیا۔موقع پر موجود دنین کے رہائشی عابد نے میڈیا کو بتایا کہ کہ فائر بریگیڈ کی بروقت نہ پہنچنے اور پانی کی کم پریشر کی وجہ سے آگ میں کمی آنے کے بجائے مزیدتیزی آگئی جس کے وجہ سے نقصانات میں اضافہ ہوا۔ جنرل سٹور اور ہوٹل مالک کے مطابق آگ سے اُن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔آگ بجھانے میں ریسکیو 1122،ٹی ایم اے کے فائر بریگیڈز، مقامی لوگوں اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔