نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کا وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق سے ملاقات۔ چترال سے متعلق مختلف امور پر گفتگو۔

اسلام آباد ( نمائندہ چترال ایکسپریس)نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران چترال سے محمد علی مجاہد،شہباز احمد،انعام اللہ  اور وسیع الدین اکاش نے ایک وفد کی شکل میں وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں چترال سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ نعیم الحق نے چترال کے مختلف مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔جس میں Education culture exchange progremاور سیاحت قابل ذکر ہیں۔Education culture exchange program یونیورسٹی آف چترال سے قابل اور نادر سٹوڈنٹس کو ملک کے مختلف یونیورسٹیوں میں اور دوسرے یونیورسٹیوں سے چترال یونیورسٹی میں ایک سال کے لیے اس پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع ملے گا۔نعیم الحق نے اس سلسلے میں ایچ ای سی  سے بات کرکے جلد عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا۔۔اسی طرح سیاحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ کے پی کے گورنمنٹ اس سلسلے میں بہت کام کررہے ہیں اور تاہنوز جاری ہے۔ یاد رہے کے پی کےگورنمنٹ چترال میں سیاحت کے حوالے سے بہت کام کر رہے ہیں۔ اور مختلف ایونٹ کرارہے ہیں جو کہ اہالیان چترال کےلئے بہترین نوید ہے۔اس موقعے پر نعیم الحق کو اپریل میں ہونے والے جشن قاقلشٹ میں آنے کی بھی دعوت دی گئی۔
نعیم الحق نے ایونٹ میں آنے کا وعدہ کرتے ہوئے ہر قسم کی تعاون کی مکمل یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ مختلف وزراٗ کو ساتھ لے آئیں گے تاکہ چترال کی ترقیاتی کاموں میں مزید وزراٗ کو خبر ملے اور چترال کی ترقی میں وہ بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔