سال 2018ء کے دوران ڈی ایچ کیوز ہسپتال چترال کے اوپی ڈی میں ایک لاکھ 97ہزار لے لگ بھگ افراد کا معائنہ اور علاج ہوا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) سال 2018ء کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے اوپی ڈی میں ایک لاکھ 97ہزار لے لگ بھگ افراد کا معائنہ اور علاج ہوا جوکہ صوبے کی کسی بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اوپی ڈی کی تعداد سے ذیادہ بتائی جاتی ہے جن میں 39ہزار جنرل اوپی ڈی، 10ہزار 500میڈیسن، 8ہزارسرجری، امراض اطفال کے 27ہزار، ڈینٹل کے 31ہزار، ایمرجنسی اور کیجولٹی کے57ہزار مریض شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسرار اللہ کے دفتر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 20770ہے جن میں میڈیسن کے 4201، سرجری کے 3286، پیڈیاٹرکس کے 4827، گائنی کے 5370، آئی کے صرف 6، ای این ٹی کے 1901، کارڈیالوجی کے 503مریض شامل ہیں جبکہ ارتھوپیڈکس، نیوروسرجری، سائیکاٹری، ٹی بی ، اسکین کا کوئی مریض داخل نہیں ہوا۔ اس عرصے کے دوران ہسپتال میں 782مریضوں کی سرجری عمل میں آئی جبکہ ہسپتال کے لیبر روم میں 6378ڈلیوری ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔