صوبے میں جاری عوامی فلاح کے اہم منصوبوں کو مکمل کرنا حکومت کی ترجیح ہے.وزیراعلیٰ محمود خان – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | صوبے میں جاری عوامی فلاح کے اہم منصوبوں کو مکمل کرنا حکومت کی ترجیح ہے.وزیراعلیٰ محمود خان

صوبے میں جاری عوامی فلاح کے اہم منصوبوں کو مکمل کرنا حکومت کی ترجیح ہے.وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری عوامی فلاح کے اہم منصوبوں کو مکمل کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ محکمہ صحت نے مکمل شدہ نئی عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہیئے اور اس مقصد کیلئے متعلقہ محکمہ کے حوالے کی جائیں ۔وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ ، سیکرٹری خزانہ شکیل قادراور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبے میں جاری تکمیل کے قریب منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا بلاک ، کے ٹی ایچ ٹراما سنٹر اور کارڈیالوجی بلاک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، سنٹرل جیل پشاور کی نئی عمارت سمیت پی کے ایچ اے ، سی اینڈ ڈبلیو اور اریگیشن کے مختلف منصوبے شامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔