fbpx

بونی میں14مارچ کے جلسہ عام کی تیاری کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

بونی (نمائندہ چترال ایکسپریس)گولین گول پاؤر ہاوس سے اپر چترال کو بجلی کی بندش اور رکاوٹ کے سلسلے میں14مارچ 2019بروز جمعرات بمقام بونی چوک میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کی تیاری کے حوالے سے عوامی نمائندگان اور معتبرات بونی کا اہم میٹنگ تحریک حقوق عوام اپرچترال کے پلیٹ فارم پر سردار حکیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔جس میں تمام شرکاء میٹنگ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے ہر قسم کی تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی اور تجویز دی کہ جلسہ کے وقت اپر چترال کے تمام عوام ہرلحاظ سے اپنی شرکت یقینی بنائینگے اور جلسہ کو کامیاب بنائیں گے۔اس کے علاوہ اپر چترال کے دیگر علاقوں میں بھی عوام کی جانب سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جسمیں تورکہو،موڑکہو،مستوج،پرواک اور آوی شامل ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق