ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال کا چترال میں قائم تمام کورٹس کی سیکورٹی اڈیٹ

(چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال(پی ایس پی) نے چترال میں قائم تمام کورٹس کی سیکورٹی اڈیٹ کی۔ اس اڈیٹ میں عدالتوں کو درپیش سیکورٹی کے مسائل زیربحث آئے ۔ڈی۔پی۔او چترال نے اس سلسلے میں سینئر سول جج چترال سے تفصیلی ملاقات کی اور سیکورٹی سے متعلق تمام امور سے آگاہ کیا اسکے علاوہ ڈی۔پی۔او چترال نے عدالتی سیکورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ علاقہ بونی ،چترال اور دروش کے لوئر کورٹس کی بھی سیکورٹی کی اڈیٹ متعلقہ ایس ڈی پی اوز نے سرانجام دی اور اس سیکورٹی اڈیٹ کے تفصیلی رپورٹ سے ڈی۔پی۔او چترال کو اگاہی دی گئی ۔ڈی۔پی۔او چترال نے کورٹس کی سیکورٹی کو مستحکم بنانے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔