آفاق کے زیر اہتمام کوئزمقابلے میں صوبائی اورقومی سطح پربہترین پوزیشن ہولڈرسٹوڈنٹس میں تقسیم انعامات کی تقریب

چترال ( محکم الدین ) ملکی سطح پر قابل ترین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسو سی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی ( آفاق )کے زیر اہتمام کوئز مقابلے میں صوبائی اور قومی سطح پر بہترین پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس میں تقسیم انعامات کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ مہمان خصو صی تھے ۔ جبکہ ڈی ڈی ای او نور اللہ سمیت محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران , کالجوں کے پرنسپل , اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ۔ کہ چترال بتدریج غیر محسوس طریقے سے معیاری تعلیم کی طرف رواں دواں ہے۔ تاہم نصاب , طریقہ تعلیم اور امتحانی نظام میں بہتری لائے بغیر معیاری تعلیم کے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سرکاری سکولوں میں تربیت یافتہ بہترین اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اور پراویٹ سکول فروغ تعلیم میں ان کے معاون ہیں ۔ جو کہ انتہائی کم تنخواہوں پر علم کی روشنی پھیلانے میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ جو کہ قابل تحسین و آفرین ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی نظریاتی اساس کی بنیاد پر عالمی معیار کے مطابق درس و تدریس میں کردار ادا کرنے پر آفاق کی خدمات کو سراہا ۔ اور کہا ۔ کہ نصاب سازی اور ٹیچر ٹریننگ میں آفاق کا بہت اہم رول رہا ہے ۔ انہوں نے آغا خان ایجوکیشن کی تعریف کرتےہوئے کہا ۔ کہ انہوں نے طریقہ تعلیم اور امتحانی نظام سائنسی بنیادوں پر تبدیل کیا ہے جس کے بہتر نتائج آرہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ۔ کہ چترال کے لوگوں کی تعلیم میں دلچسپی بہت کم عرصے میں تعلیمی مسابقت میں اسے صف اول میں لا کھڑا کرے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کا مستقبل بہت تابناک ہے۔ کیونکہ سی پیک روٹ یہاں ہی سے گزرے گا ۔ اور چترال کے پاس پانی , اور مائن منرل کے بےپناہ خزانے ہیں ۔ لیکن ان سے فوائد حاصل کرنے کیلئے تعلیم اور محنت کے ہتھیار کو استعمال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمارے اباو اجداد نے ہمارےلئے عظیم ثقافت چھوڑی ہے۔ اسی تہذیب و ثقافت کو گرد آلود ہونے سے بچانے کیلئے انہوں نے مشکلات و مصائب برداشت کئے ۔ آج ہمیں ان کی عظمت کا اندازہ ہو رہا ہے ۔ ہم ایک دوسرے کے غمگسار اور محبت کرنے والےلوگ ہیں۔ اور یہی ہمارا عظیم سرمایہ ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا ۔ کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ گھریلو کام کاج میں بھی والدین کا ہاتھ بٹائیں۔ تقریب سے ڈی ڈی ای او حافظ نور اللہ نے کہا ۔ کہ بچے کی تربیت اس کی کامیابی کی بنیاد ہے ۔ اس لئے والدین اور اساتذہ کو ان پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تاکہ یہ بچے ایک بہترین شہری , کامیاب اور سکل فل شخصیت کی صورت میں اپنے خاندان اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں ۔ آفاق کے ایریا ہیڈ ذوالفقار علی خان نے تقریب کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ آفاق لیڈرز کلب کے زیر اہتمام ملک بھر میں بارہ ہزار طلبہ نے کوئز کمپٹیشن میں حصہ لیا تھا ۔ جبکہ چترال سے 250 طلبہ شریک ہوئے ۔ جن میں سے 20 نے پوزیشن لے لی ۔ ان میں نیشنل , صوبائی , ضلعی اور سکول کی سطح پر پوزیشن ہولڈرطلبہ شامل ہیں ۔ تقریب سے ہیڈ ماسٹر ضیاالدین , پروموشن آفیسر آفاق فضل رحیم , ٹریننگ کوآرڈنیٹر محمد عباس نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے گئے ۔جن میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن کا نقد انعام اور شیلڈ سکینڈری جنرل نالج میں آغاخان ہائیر سکینڈری سکول کوراغ کی منال امان کو اور الیمنٹری جنرل نالج تیسری پوزیشن کا نقد انعام اورشیلڈ ایف سی پی ایس مستوج کی طالبہ سیما امیر کو دیا گیا ۔ اسی طرح قومی سطح کا سب سے بڑا اعزاز ایف سی پی سی ایس دروش کے طالب علم تفہیم الدین کو سکینڈری جنرل نالج میں ملا ۔ جنہیں ٹیبلٹ اور سرٹفیکیٹ دیے گئے ۔ جبکہ دیگر کامیاب شدہ طلبہ میں انعامات پہلے تقسیم کئے جا چکے تھے ۔ شرکا نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے پروقار تقریب کے انعقاد پر آفاق کے ائریا ہیڈ ذوالفقار کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔