ریڈر ٹو اے ڈی سی گل فراز بیگ اور ایون سے تعلق رکھنے والے فضل قادر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چترال میں دو افراد ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پہلے واقعے میں صبح گیار ہ بجے کے عمل میں ایون سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت فضل قادر انتقال کرگئے جبکہ دوسرے واقعے میں چرون اویر سے تعلق رکھنے والے گل فراز بیگ کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لے لی۔ گل فراز بیگ ڈی سی آفس کے سینئر اسٹاف میں شمارہوتا تھا اور اس وقت ریڈر ٹو ایڈیشنل ڈی سی تعینات تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔