چترال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،خورشید حسین مغل متفقہ طورپر دوبارہ صدر، نابیگ شراکت جنرل سیکرٹری منتخب  – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | چترال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،خورشید حسین مغل متفقہ طورپر دوبارہ صدر، نابیگ شراکت جنرل سیکرٹری منتخب 

چترال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،خورشید حسین مغل متفقہ طورپر دوبارہ صدر، نابیگ شراکت جنرل سیکرٹری منتخب 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2019مکمل ہوگئے جس میں متفقہ طورپر خورشید حسین مغل بلامقابلہ دوسری بار صدر منتخب ہوگئے۔دیگر عہدیداروں میں نابیگ شراکت جنرل سیکرٹری، سراج الدین ربانی نائب صدر،ارسلان احمد فنانس سیکرٹری،فیصل کمال سیکرٹری اطلاعات اور جمشید احمد لائبریرین شامل ہے۔گزشتہ روز منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیاکہ گذشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا ۔تاہم کابینہ میں صرف جنرل سیکرٹری کو تبدیل کیاگیا۔اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن خورشد حسین مغل نے دوبار اعتماد کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وکلاء برادری کے توقعات پر پورا اُترنے اور اُن کو درپیش مشکلات کوحل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔