fbpx

 پشاورمیں پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فروخت اور استعمال پرمکمل پابندی،موجودہ اسٹاک 15 دن کے اندر ختم کرنے کا حکم۔

پشاور(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کرکے شہر میں پلاسٹک بیگ پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اندر قائم تمام میگا شاپنگ مالز کو سات دنوں کے اندر اور میڈیکل اسٹوروں کو پندرہ دنوں کے اندر شاپنگ بیگ کا موجودہ اسٹاک ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے دوکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کے بجائے بائیو ڈیگریڈیبل اور کاغذی بیگ استعمال کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی بڑھتی جارہی ہے۔ سیوریج کے نالے بند ہوکر گندہ پانی باہر سڑکوں اور گلیوں میں آجاتا ہے جو نہ صرف شہر کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق15 دن بعد مارکیٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر کوئی پابندی کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق