fbpx

Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

قائمقام ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدر الملک کا دروش کا دورہ،لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی کی یقین دہانی،دھرنا پیر کی صبح تک ملتوی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)دروش میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے دھرنا دینے والوں نے قاری جمال عبدالناصر کی قیادت میں قائمقام ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدر الملک سے دروش میں ملاقات کی۔قائمقام ڈی ایچ او نے مسئلے کے حل کے لئے دروش کادورہ کیاتھا۔ملاقات میں قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال نے پیر تک دروش ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی ہے۔جس کے بعد پیر کی صبح تک ااحتجاجی دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ہوا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔