fbpx

Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

وی سی بلچ پائن ٹو کا ٹرانسفارمر ایک مہینے سے خراب،ٹرانسفارمر کا بندوبست کرکے مسئلہ حل کیا جائے۔وی سی نائب ناظم نادر خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)نائب ناظم وی سی بلچ نادر خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ علاقہ بلچ پائن ٹو میں بجلی کا ٹرانسفارمر جو کہ 25کلوواٹ کا ہے ایک مہینے سے خراب ہوگیا ہے۔جس کی وجہ سے علاقے کو بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے گھرانوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ٹرانسفارمر چھوٹا لگایا گیا ہے جوکہ لوڈ برداشت نہیں کرتا۔جبکہ تین بار خراب ہونے والے ٹرانسفارمرکو علاقہ کے مکینوں نے اپنے خرچہ سے بنوایا لیکن پھر لوڈ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے خراب ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 25کے وی کے بجائے اگر50کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تو علاقہ کا مسئلہ آسانی سے حل ہوسکتا ہے۔اس سلسلے میں ایم این اے چترال سے رابطہ بھی ہوچکا ہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوا۔اُنہوں نے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے لئے جلد از جلد 50کے وی کے ٹرانسفارمر کا فوری بندوبست کرکے علاقے کی بجلی بحال کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔