چترال سے تعلق رکھنے والے قاری ضیاء الدین کا عالمی سطح پر مقابلہ حسن قراء ت میں حصہ لینے کے لئے چناؤ ہوگیا – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | چترال سے تعلق رکھنے والے قاری ضیاء الدین کا عالمی سطح پر مقابلہ حسن قراء ت میں حصہ لینے کے لئے چناؤ ہوگیا

چترال سے تعلق رکھنے والے قاری ضیاء الدین کا عالمی سطح پر مقابلہ حسن قراء ت میں حصہ لینے کے لئے چناؤ ہوگیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال کے سین کڑوم بروز سے تعلق رکھنے والے ایک ہونہار قاری کا عالمی سطح پر مقابلہ حسن قراء ت میں حصہ لینے کے لئے چناؤ ہوگیا ہے جوکہ قطر میں اگلے ماہ منعقد ہوگا جس میں دنیابھر سے معروف اور کہنہ مشق قراء شرکت کررہے ہیں۔ قاری ضیاء الدین اس وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف مدرسے میں قراء ت کی تدریس میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس عالمی مقابلے میں اپنی چناؤ اور ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے کو اپنے اور پوری چترال کے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ نمایان پوزیشن حاصل کر کے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔