اپر چترال بونی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک حقوق عوام کے معتبرات کی میٹنگ – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | اپر چترال بونی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک حقوق عوام کے معتبرات کی میٹنگ

اپر چترال بونی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک حقوق عوام کے معتبرات کی میٹنگ

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال بونی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک حقوق عوام کے معتبرات کا میٹنگ زیر صدارت سلامت خان وزیر ناظم بونی منقد ہوئی ۔جس میں گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو دی جانے والی بجلی کی عدم ترسیل کے مسائل کے حوالے سےتفصیلی بحث ہوئی۔ 14مارچ2019 کے عوامی جلسہ کے فیصلوں اور قرار داد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مورخہ 3اپریل 2019 کے لانگ مارچ کی ڈیٹ لائن کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کرنے کے سلسلے میں مقررین نے خطاب کیا ۔جو پریس کا نفرس کے ذریعے چترال پریس کلب میں مورخہ 22مارچ 2019کو بروز جمعہ کے دن باقاعدہ اعلان کر کے آگے کی حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کی جائے گی اور لانگ مارچ کے مکمل اغراض و مقاصد سے عوام کو باخبر رکھا جائے گا ۔ یاد رہے اپر چترال کےعوام کی جانب سے مقررہ تاریخ پر انعقاد کرانے کے لئے تمام ملحقہ علاقوں میں کارنر میٹنگ جاری ہیں جس میں عوام انتہائی جوش وجذبہ اور والہانہ انداز میں شرکت کر رہے ہیں ۔اجلاس میں میرایوب ۔حسین زرین ۔رحمت سلام۔قربان علی۔ پرویز لال ووبالی۔کوسنلر شمس مہمد ۔کونسلر عبدالجبار،۔سلطان نگاہ ودیگر موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔