منگل کی صبح سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | منگل کی صبح سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

منگل کی صبح سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

چترال (محکم الدین ) منگل کی صبح سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ جوکہ ایک ہفتے کے وقفے کےبعد یہ نئ بارش اور برفباری ہے۔ لواری ٹنل روڈ , گرم چشمہ کے بالائی علاقوں , کالاش ویلیز اور مکلشٹ میں برفباری ہوئی۔ بارش اور برفباری سے ایک مرتبہ پھر موسم میں پیدا ہونے والی حرارت ماند پڑ گئی ہے ۔ تاہم مقامی کسانوں کا کہنا ہے ۔کہ بارش گندم اور دیگر فصلوں کیلئے بہت مفید ہے ۔ ا ور چترال کے معروف زرعی علاقہ ایون سمیت دیگر علاقوں میں فصلوں کو کیمیاوی کھاد ڈالنے کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔ تاہم تیز اور طویل مدت تک بارشوں کو خوبانی کے پھلوں کیلئے اچھا خیال نہیں کیا جارہا ۔ جس میں خوبانی کے کھلے ہوئے پھول گر جاتے ہیں ۔ جن سے پھل لگنے میں غیر معمولی کمی آتی ہے۔ چترال میں امسال سردیوں کا دورانیہ بڑے عرصے بعد طویل ہوا ہے ۔ اس لئے چترال شہر اور اطراف میں بہار کی جوبن کا مزید انتظار کیا جارہاہے ۔ لیکن مجموعی طور پر چترال کے لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ کہ چترال میں پانی کی قلت کے شکار علاقے امسال کی بارش اور برفباری کی بدولت پانی کی قلت سے نجات پائیں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔