fbpx

Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ ان ہیلتھ اسنٹی ٹیوشن کےعنوان سے دو روزہ تربیتی ٹریننگ اختتام پزیر

دروش( نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر چترال کے اہتمام ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے اسٹاف کیلئے دو روزہ ورکشاپ اختتام پزیر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دروش ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئےڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ ان ہیلتھ اسنٹی ٹیوشن کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کااہتمام کیا گیا جس میں ہسپتال کے جملہ اسٹاف کے علاوہ تحصیل دروش کےمضافاتی علاقہ جات کے ہیلتھ اسٹا ف بی ایچ یوز و ڈ سپنسری اسٹاف نےشرکت کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایچ سی چترال شاکر الدین نے ادارے کے مقاصداور ٹریننگ کے انعقاد بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ میں انسانی غفلت سے پیدا ہونے والے ڈیزاسٹر کی روک تھام کیلئے اگاہی اور تربیت انہتائی ضروری تھا۔ جو کہ پی ایچ ایس اے اورفائن انس ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ساتھ مشاورت کے بعد مذکورہ ٹریننگ کو ترتیب دیا گیا ہے۔مذکورہ ٹریننگ کو شرکا ء نے سراہا اور اسی طرح کے مزید ٹریننگ منعقد کرنے کیلئے تجویز دی اور کہا کہ اس کے ساتھ فسٹ ایڈ پر ٹریننگ کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نور الاسلام نےاس تربیتی ٹریننگ میں بحثیت فسیلیٹیٹرشرکت کی تربیتی ورکشاب کے آخری دن  قاری جمال عبد الناصرنے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اُنہوں نے اس موقع پرکہا کہ اس طرح کے ٹریننگ سکولوں میں بھی ہونا چاہیے۔ آخر میں شرکاء ٹریننگ کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔