گردگان بر گمبد ……..عرض مکرر – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | گردگان بر گمبد ……..عرض مکرر

گردگان بر گمبد ……..عرض مکرر

………….تحریر:عنایت اللہ اسیر……………

مجھے اور مجھ جیسے کروڑوں پاکستان پر جان نچھاور کرنے کے جزبے سے سرشار کٹر پاکستانیوں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو کسی بھی واقع کے رد عمل میں ( سرنگون) رہیےگا کا جملہ تیر کی طرح چھپتا ہے
میں چھوٹی منہ بڑی بات کے طور پر کئی بار اس جملے کو مناسب کرنے کی درخواست اور اس سرنگون کی جگہ چند مناسب جملے بھی بناکراپیل کرتا رہاہوں مگر صدا بہ صحراء,گردگان بر گمبد,ہاتھی کے کان میں آزان ہی رہے
اب پھر نیوزی لینڈ کے دردناک, الم ناک, غم انگیزافسوس ناک اور یہودو نصراء کے غیر مسلم تعلیم یافتہ اپنے آپ کو انسانی بنیادی حقوق کا علمبردار مہذب کہنے والے معاشرے کے لیے شرم ناک واقعہ کربلا پر پورے عالم کے مسلمانوں کا غم فکر ہمارے مسلمان بھائی چارے کا عکاس حق اور فرض تھا پورے پاکستان کے تمام مسلک فکر کے ایماندار مسلمانوں کا غم دیدنی اوراحتجاج قابل تعریف اورقابل ستایش رہا اور پاکستان کی حکومت کانیوزی لینڈ کے مسلمانوں کے غم میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کا متفقہ مزمتی قرارداد قابل تحسین اورعین پوری قوم کے جزبات کا عکاس تھا ہمارے قومی نشان کا غم ناک انداز میں لہرانا عین مناسب تھا
مگر پاکستان کا جھنڈا “””””””””سرنگون””””””__”” رہےگا کا جملہ بلکل ناقابل سماعت نا قابل برداشت اور ہمارے ملی ملکی وقار اور جزبات کے بلکل خلاف ہے
لہذہ سرنگون کی جگہ.نئےجملے پھر تجویز کے طور پر پیش خدمت ہیں اور اردو دان پاکستانیوں اور پاکستان کے قابل ترین سپوتوں سے اس سلسلے میں مناسب الفاظ کے انتخاب میں رہنمائی کی درخواست ہے
سرنگون کی جگہ
1:نڈھال رہیےگا
2: مغموم رہےگا
3: پورہ انچائی میں نہیں لہرایا جائیگا
4: کم اونچا رہےگا
اور آج کے تمام تقریبات ملتوی کرکے ان تمام تقریبات میں اس واقع کی مزمت کی جائیگی مجھے قوی نا اُمیدی ہے کہ ہمارے حکمران اور زمہ داران اس سلسلے میں فکر نہیں کرینگے کیونکہ ان کو صرف اپنے کرسی اور زات کا غم ہے اس مراسلے کو ذیادہ سے ذیادہ شیر کیجیے ممکن ہے کسی درد مند محب وطن پاکستانی ذمہ دار کے نظر کرم کے نیچے سے گزرےگا اور اس نا مناسب جملے کی جگہ مناسب جملہ تیار کرکے ایسے موقعوں پر استعال کیا جائیگا
اورآیندہ ہمارے کانوں تک ہمارے پیارے ملک کے قومی نشان کے لیے یہ غیر مناسب جملہ استعمال کرنے کا سلسلہ بند ھوجائیگا
پاکستان ذندہ باد
ھمارا جھنڈہ پایندہ باد

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔