جنگلات ہمارے ملک کا حسن اور ملکی معیشت میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ڈی سی چترال خورشید عالم مقصود

چترال۔(جہانگیر جگر)ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم مقصودنے کہا ہےکہ جنگلات ہمارے ملک کا حسن اور ملکی معیشت میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔عالمی سطح پر جنگلات کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔وہ گذشتہ روز بلچ کے مقام پر جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ جنگلات کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے اور دنیا کی دیگر تمام مذاہب نےبھی پودے لگانے کو اپنے مذاہب سے ہم اہنگ قرار دیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ملک کو سرسبز وشاداب بنایں۔اس سےقبل ڈی ایف او فارسٹ شوکت فیاض نے کہا کہ اس سال چترال میں اسی لاکھ پودے لگایے جایںگے۔۔اس موقع پر اےسی چترال عالمگیر,ضلع نایب ناظم مولانا عبد الشکور,کونسلرز سکولز کے بچوں نے پودے لگا کر شچرکاری مہم کا افتتاح کیا,

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔