یوم پاکستان کے حوالے سے گرم چشمہ میں تقریب کا انعقاد

(رپورٹ فخرالدین یدغا گرم چشمہ) یوم پاکستان کے حوالے سے آغاخاں لوکل کونسل گرم چشمہ کے ڈی جے کمیونٹی ہال میں لیڈر شپ، علاقے کے عمائیدیں،والنٹیئرزبوائیز سکاوٹس،شاہین سکاوٹس، تجار اور ڈرائیور یونین کے عہدادران و ممبران،لوکل انتظامیہ گرم چشمہ کے نوجوانان اور دیگر حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام میں 23مارچ کے حوالے سے سر زمین پاکستان کے حصول کے لیے کی گئی عظیم شخصیات کی خدمات،(لسانی،ثقافتی،مذہبی،سیاسی سماجی،مالی اور معاشی ) قربانیوں کے متعلق خطاب کرتے ہوئے سر زمین پاکستان کے تحفظ اور پاک افواج کے شانہ باشانہ ہو کر اپنی جان ومال سب کچھ قر بان کرنے کو تیار رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔تقریب کے بعد کلین اینڈ گرین گرم چشمہ کے حوالے سے بھی صفائی کا اہتمام کیا گیا،آل ناصر کمیونٹی بیسڈ سکول اینڈ کالج گرم چشمہ سے لیکر درشپ پل تک دریا ،،رو ڈگرم چشمہ،پولو گراونڈ اور بازا ر ایریا کے آس پاس ک کوڑا کرکٹ کو جمع کرکے مزدے اور دیگر گاڑیوں میں لوڈ کرکے بازار سے دور لیکر جلاکر تلف کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔