گلگت بلتستان کی بیٹیوں کا ایک اور اعزاز، سپیشل انٹرنیشنل اولمپیک مقابلوں میں گولڈ میڈیلز جیت لئے۔

چترال ایکسپریس(آمیرنیاب) ابوظہبی میں عالمی سپیشل اولمپک 2019 کے مقابلوں میں گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقہ چیپورسن گوجال ہنزہ سے تعلق رکھنے والے فرزانہ ، صابینہ اور ناجیبہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ اور سیلور میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ فرزانہ نے لانگ جمپ، شورٹ پٹ اور دو سو میٹر ریس میں گولڈ میڈلز حاصل کیا۔ جبکہ ناجیبہ نے باسکٹ بال میں گولڈ میڈل اور صابینہ چار سو میٹر ریس میں سیلور میڈل جیتے میں کامیاب ہوگئے۔
پاکستان پہنچنے پر ہیروز کا شاندار استقبال کیا گیا۔اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے کثیر تعداد میں لوگوں نے ائرپورٹ پر قابل فخر بیٹیوں کے استقبال کے لئے آئے تھے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔