ٹی ایم اے ثمر باغ کی طرف سے دکانداروں وتجار برادری پرپولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی کے احکامات جاری

ثمرباغ(چترال ایکسپریس)تحصیل میونسپل افیسر ثمر باغ محمد طارق ایوب نے ثمر باغ کے دکانداروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پولی تھین بیگ/پلاسٹک تھیلی کے استعمال پر بذریعہ چھٹی نمبرAO-III/LCB/2-1/2015بتاریخ20/03/2019پر پابندی عائد کی ہے۔اُنہوں نے تمام دوکاندار وتجار برادری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولی تھین بیگ/پلاسٹک کے تھیلی کی استعمال کو مکمل طورپرترک کردیں۔بصورت دیگر جس دکاندار یا تجار وغیرہ کے دکان یا گودام میں پلاسٹک تھیلی کا استعمال پایا گیا تو ان کے خلاف موروجہ قوانین کے مطابق سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔جس میں جرمانہ /قید یا دونوں کا اطلاق کردیا جائیگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔