تحریک حقوق عوام اپر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا فدا الرحمان منعقد

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحریک حقوق عوام اپر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت مولانا فدا الرحمان منعقد ہوئی جس میں 3 اپریل 2019 بروز بدھ تحریک حقوق عوام کی طرف سے اپر چترال کو بجلی نہ دینے کے مسلئے پر غور کیا گیا اور تمام حاضرین اس حقیقت پر متفق ہوئے کہ اپر چترال کو گزشتہ 4 مہینوں سے مسلسل بجلی کی سپلائی سے محرم رکھنے کے زمہ دار پیڈو اورپیسکو ہی دو ادارے ہیں جن کی من مانیوں کی وجہ سےعلاقے میں انتشار پیدا کرنے کی کوششوں اور عوام کو بجلی کی عدم موجودگی کی اذیت دنیے کی مشترکہ منصوبہ بندی کی وجہ سے علاقے کے عوام لانگ مارچ کرنےپر مجبورہوگئے ہیں میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اپر چترال کے تمام بجلی صارفین کو یکساں اور مستقیل طور پر بجلی سپلائی کی تحریر یقین دہانی اوران دونوں اداروں کی طرف سے موصول نہ ہونے کی صورت میں 3 اپریل کا لانگ مارچ پروگرام کے مطابق ہوگا اس سلسلے میں عوام ہر قسم کے پراپیگنڈوں سے ہوشیار رہیں تحریری یقین دہانی ان دونوں زمہ دار اداروں کی طرف سے وصول ہونے کی صورت میں یہ احتجاجی لانگ مارچ شکریہ کے جلسے کے طور پر انجام پاکر منتشر ہوگا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔