اپر چترال کے عوام کا ڈی سی چترال سے ٹیلی نار کی ناقص سروس کا نوٹس لینے کامطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال کے عوام موبائل سروس فراہم کرنے والی سیلولر کمپنی ٹیلی نا ر کی ناقص سروس سے تنگ آگئے ہیں ،اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی سمیت تحصیل موڑکہو اور مستوج میں ٹیلی نار سروس گزشتہ کئی مہینوں سے ابتری کا شکار ہے عوام کی طرف سے بارہا شکایات کے باوجود کمپنی کے اہلکار اور زمہ داران سسٹم کے اپگریڈیشن کا بہانہ بناکر اور چند دنوں میں سروس کی بحالی کا کہہ کر عوام کو ٹرخاتے ہیں ادارے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے پر بتایاجاتاہے کہ تحصیل موڑکہو سمیت ریشن سے لیکر مستوج تک کی آبادی کو کوئر کرنے کیلئے سینجورآن اور میراگرام میں موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں اور صارفین کی ذیادہ ہونے کی وجہ سے کبھی کبھار سسٹم میں خرابی آتاہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ بونی شہر میں کمپنی کا کوئی ٹاور نہیں ہے ادارے کی اس ناقص کارکردگی سے تنگ آکر عوام نے ڈی سی چترال سے درخواست کی ہے کہ کمپنی کو اپنے ناقص سروس کو ٹھیک کرکے عوام کو بہترین سروس فراہم کرنے پرمجبور کیا جائے یا متبادل موبائل کمپنیز کو علاقے میں سروس شروع کرنے کیلئے قائل کیا جائے ، تاکہ علاقے کے عوام بہتر ٹیکنالوجی سے فائدہ اُٹھاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔