قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے زیراہتمام بروزچترال میں میل فیمل کے لئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے زیراہتمام بروزچترال میں میل فیمل کے لئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے زیراہتمام بروزچترال میں میل فیمل کے لئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)قدرتی آفات سے ممکنہ بچاؤ اور قدرتی آفات سے نمٹنے اورنقصانات کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے زیراہتمام بروزچترال میں میل فیمل کے لئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی ایم آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ محمدکرم،ہیڈآف ایمرجنسی مینجمنٹ امیرمحمد،ریجنل پروگرام آفیسرولی محمدنے کہاکہ قدرتی آفات قدرت کی طرف سے ہوتی ہیں یہ ایک قدرتی عمل ہے لیکن حفاظتی تدابیر اختیار کرکے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ حفاظتی اقدامات سے آگاہی اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب، طوفان، او زلزلے ر دیگر آفتوں کے کچھ ظاہری اسباب بھی ہوں گے۔ ہمارے سائنس دان اور ماہرین ان اسباب کا ذکر کرتے ہیں اور ان کی نشاندہی بھی کرتے ہیں، ہمیں ان میں سے کسی بات سے انکار نہیں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ قدرتی آفات کے بعدہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کریں،اُن کی بحالی میں کوئی کسرنہ چھوڑے ۔جس کیلئے ان نوجوانوں کوٹرین کیاجارہاہے اس موقع پرتربیت یافتہ نوجوانوں نے عملی مظاہرہ کرکے شرکاء سے داد وصول کی۔آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ کے سہولت کارنصرت بی بی ،مصباح الدین،عائشہ اورافضل حیات اوردیگر افسران نے ورکشاپ میں لیکچر دیے اور قدرتی آفات کے خطرات ،اثرات اور ان سے نمٹنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ورکشاپ کے خاتمے پرآرپی ایم (اکاہ) نے رضا کار فورس کے ممبران اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔جنرل کونسلروی سی بروز ظہورالہی سمیت دیگرمقامی لوگوں نے ورکشاپ کے انعقادپرآغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے کردار کو سراہا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔