ڈبلیو ایس یو چترال کا صارفین انگارغون کو انگارغون واٹر سپلائی لائن سے لوکل لائن کاکنکشن الگ رکھنے کی ہدایت۔بصورت دیگر لائن کاٹنے کے ساتھ جرمانہ بھی ہوگا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)بذریعہ اشتہارڈبلیو ایس یو چترال کے انتظامیہ نے صارفین انگارغون واٹر سپلائی کو اطلاع دی ہے کہ جن لوگوں کے گھروں میں انگارغون واٹر سپلائی لائن کے علاوہ لوکل لائن بھی موجود ہے دونوں لائنوں کا الگ الگ کنکشن رکھیں۔لائن آپس میں جوڑنے سے لوکل پانی انگارغون کے پینے کے صاف پانی کے ساتھ شامل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انگارغون کاپانی کا گندہ/اور مٹی الود ہوجاتا ہے جس سے صارفین پینے کے صاف پانی سے محروم ہوجاتے ہیں اور ادارے کے لئے بھی مشکلات پیدا ہورہے ہیں۔ڈبلیو ایس یو کے اہلکار مختلف علاقوں میں گھروں کو چیک کررہے ہیں اگر کسی کے گھرمیں دونوں لائنوں کو آپس میں جوڑے ہوئے پایا گیا تو اس بندے کو مبلغ پانچ ہزار روپے جرمانہ اور اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا اور ساتھ قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔