اپر چترال بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف3اپریل کو ہونے والی لانگ مارچ حکام کی طرف سے یقین دہانی کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | اپر چترال بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف3اپریل کو ہونے والی لانگ مارچ حکام کی طرف سے یقین دہانی کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

اپر چترال بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف3اپریل کو ہونے والی لانگ مارچ حکام کی طرف سے یقین دہانی کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی لانگ مارچ کے سلسلے میں منگل2اپریل کو بونی میں اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال کے دفتر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں تحریک حقوق عوام اپر چترال کے ہرعلاقے کے نمائندے کثیر تعداد میں شریک تھے۔ میٹنگ میں ای ڈی پی او اپر چترال، اے آر ای پیڈو اپر چترال اور تحصیل نائب ناظم نے شرکت کی۔ چونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر عوام نے پاور ہاؤس کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اس لیے اے آر ای نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی سپلائی کا موجودہ تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور مزید بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ میٹنگ میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ اے آرای لکھ کر دیں جس کے بعد اے آر ای نے بجلی کا شیڈول لکھ کر دیا جس پر بطور تصدیق اسسٹنٹ کمشنر مستوج،ایس ڈی پی اواپر چترال اورایس ایچ او بونی نے دستخط کیے۔ شیڈول کے مطابق شام 6:30 سے 9:30 بجے تک ایک دن تورکھو سیکشن اور دوسرے دن مستوج سیکشن میں لوڈ شیڈنگ ہوگی، اسی طرح صبح 5 بجے سے ساڑھے سات بجے تک ایک دن بعد لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ باقی تمام ٹائم بجلی سپلائی ہوگی۔ اس شیڈول میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔ اور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد بلا ناغہ بجلی سپلائی ہوگی۔ اس تحریری یقین دہانی کے بعد باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ کل کا لانگ مارچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا اور مزید فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور بہتری نہ ہونے یا شیڈول کے مطابق بجلی نہ آنے کی صورت میں ایکشن لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اپر چترال کے مختلف علاقوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو بجلی کی صورتحال کا جائزہ لےگی۔ اس طرح یہ میٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال اپر چترال کےغیورعوام کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔بجلی کی سپلائی میں پیش قدمی سے عوام کو آگاہ کیا جاتا رہےگا۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال نے اسسٹنٹ کمشنراپر چترال کو ان کی ذاتی دلچسپی لیکر یہ مسئلہ حل کرنے پر ان کابھی شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔