پاکستان پیپلزپارٹی کا4اپریل کوچترال ٹاون ہال میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ  – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | پاکستان پیپلزپارٹی کا4اپریل کوچترال ٹاون ہال میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ 

پاکستان پیپلزپارٹی کا4اپریل کوچترال ٹاون ہال میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان پیپلزپارٹی چترال نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال وسابق صوبائی وزیربہبودآبادی سلیم خا ن کے زیرصدرات چترال میں جیالوں کااہم اجلاس ہوا۔ جس میں ضلعی عہدداروں کے علاوہ پارٹی ورکروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی چار اپریل کو 40 ویں برسی صبح دس بجے چترال ٹاون ہال میں بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔عہداروں اورجیالوں کو بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ضلعی صدرسلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو کو ہم سے بچھڑے گیارہ سال اور بھٹو شہید کو بچھڑے چالیس سال گزر چکے ہیں مگر وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ بھٹو شہید جس نے اس ملک کو آئین دیا، عوام کو حقوق لینے کا طریقہ سکھایا ،وہ غریبوں کا ساتھی تھا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔