پشاور میٹرو منصوبے میں نا اہلی کی وجہ سے قوم کے اربوں روپے ضائع ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

چترال ایکسپریس)

پشاور میٹرو منصوبے میں نا اہلی کی وجہ سے قوم کے اربوں روپے ضائع ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

خیبر پختونخوا حکومت کی اپنی قائم کردہ معائنہ ٹیم کی رپورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی قلعی کھول دی۔

رپورٹ کے مطابق فیزیبیلیٹی اسٹڈی، نکاسی آب کی جیو ٹیکنیکل رپورٹ اور ساخت رپورٹ میں خامیوں کے باعث منصوبے میں تبدیلیاں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق بی آرٹی کےباتھ رومزغیر معیاری ہیں،پیدل چلنے والوں کا خیال نہیں رکھا گیا، بعض مقامات پر راہگیروں کو سڑک عبور کرنے کیلئے 1600میٹر چلنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت بڑھی، ناقص منصوبہ بندی سے ٹریفک نظام شدید متاثر ہوا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ناقص منصوبہ بندی سے تیار ہونے والے منصوبے میں جگہ جگہ دراڑیں پڑگئیں۔

صوبائی حکومت کی قائم کردہ معائنہ ٹیم نے رپورٹ میں سفارش کی کہ ناقص منصوبہ بندی سے عوام کا پیسہ ضائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

صوبائی انسپکشن ٹیم نے ذمےداروں کا تعین کرکےاحتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔