میرکھنی دروش کے باشندہ اکبر جان کاچرس کے کاروبار کو مکمل طور پر ترک کرکے باعزت شہری کے طور پر زندگی بسرکرنے کا فیصلہ – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | میرکھنی دروش کے باشندہ اکبر جان کاچرس کے کاروبار کو مکمل طور پر ترک کرکے باعزت شہری کے طور پر زندگی بسرکرنے کا فیصلہ

میرکھنی دروش کے باشندہ اکبر جان کاچرس کے کاروبار کو مکمل طور پر ترک کرکے باعزت شہری کے طور پر زندگی بسرکرنے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) میرکھنی دروش کا باشندہ اکبر جان ولد نعمت جان نے چرس کے کاروبار کو مکمل طور پر ترک کرنے اور ایک باعزت اور شریف شہری کے طور پر زندگی بسرکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چترال پریس کلب میں مقامی میڈیا کو انہوں نے بتایاکہ وہ ماضی میں کچھ عرصے تک چرس کا نشہ کرنے اور اس کی فروخت کا دھندہ کرتا رہا مگر اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور وہ زندگی بھر اس مکروہ کاروبار سے وابستہ ہونے اور خود اس کے استعمال کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے گاؤں کے معززیں کے سامنے بیان حلفی پر بھی دستخط کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اس کاروبار سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے جس پر وہ عمر بھر عمل پیر ارہ کر دوسروں کے لئے مثال ثابت ہونے کی کوشش کریں گے۔ گاؤں کے ایک سوشل ورکر فخر الدین کی موجودگی میں انہوں نے کہاکہ انہیں اب احساس ہوگیا ہے کہ چرس کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قوم کی مستقبل کو تاریک کرنے والے ہوتے ہیں جس سے انہوں نے اپنے آپ کو پاک کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیان حلفی کے مطابق اگر میرے قول وفعل خدانخواستہ تضاد پیدا ہوا اور مجھے دوبارہ اس مکروہ دھندے میں ملوث پایا گیاتو میں پولیس اور قانون کے ہاتھوں کسی بھی قسم کی سزا قبول کرنے کو تیار ہوں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔