اپر چترال کے عوام کو درپیش بجلی کی مسئلے کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پراے سی مستوج کا شکریہ۔عبداللہ جان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) تحریک تحفظ حقوق اپر چترال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ جان نے اپر چترال کے عوام کو درپیش بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے اور ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج اشفاق احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ علاقے کے دیگر مسائل کے حل میں بھی اسی طرح کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفتر میں تحریک تحفظ حقوق اپر چترال اور پیڈو کے ریذیڈنٹ انجینئر کے درمیا ن معاہدے کے مطابق تحصیل مستوج کے صدر مقام بونی اور سب تحصیل موڑکھو کے ہیڈ کوارٹرز وریجون اور دوسرے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے لئے شیڈول طے ہونا اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی کامیابی ہے جس سے انہوں نے مستوج سب ڈویژن کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے۔ عبداللہ جان نے چترال پریس کلب کے جملہ اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے تحریک کی سرگرمیوں کو کوریج دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے اپر چترال کے عوام کا بھی شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول میں کسی بھی وقت قربانی کے لئے تیار رہتے ہیں اور آپس میں بہترین اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔