ضلع ناظم احتشام خان،نائب ناظم اسد کشمیری اورڈی سی عابد وزیرکا سپورٹس کمپلیکس مردان میں تین روزہ جشن مردان فیسٹول کا افتتاح – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | ضلع ناظم احتشام خان،نائب ناظم اسد کشمیری اورڈی سی عابد وزیرکا سپورٹس کمپلیکس مردان میں تین روزہ جشن مردان فیسٹول کا افتتاح

ضلع ناظم احتشام خان،نائب ناظم اسد کشمیری اورڈی سی عابد وزیرکا سپورٹس کمپلیکس مردان میں تین روزہ جشن مردان فیسٹول کا افتتاح

مردان (چترال ایکسپریس ) ضلع ناظم احتشام خان،نائب ناظم اسد کشمیری اور ڈپٹی کمشنر عابد وزیر نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں تین روزہ جشن مردان فیسٹول کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عابد وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی آفریت سے نکلنے کے بعد مردان کے عوام کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس میلے میں خواتین کے لئے مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں تاکہ خواتین گھروں سے نکل کر ایک پرامن ماحول میں خریداری کر سکے۔انہوں نے کہاکہ مردان ایک تاریخی ضلع ہے اور یہاں کے عوام نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ فیسٹول میں پنجاب اورسندھ کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی لوگ شرکت کریں گے اور اسکے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد سجا د خان،ڈسٹرکٹ افسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیر الدین بابر،ریجنل سپورٹس افسر فرہان کاشف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان کے علاوہ ضلع،تحصیل اور ویلج کونسلوں کے اراکین سرکاری محکموں کے افسروں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم احتشام خان نے کہاکہ مردان کے عوام نے آج پوری دنیا کو دکھا دیا کہ مردان کے عوام امن پسند لوگ ہے اوراپنی مٹی پر امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فیسٹول میں علاقائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ضلع نائب ناظم اسد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیسٹول کا مقصد مردان اور خیبر پختونخوا کے ثقافت کو فروغ دینا ہے۔نئے نسل کو مردان کی ثقافت سے روشناس کرنے کے لئے فیسٹول میں ثقافتی کھیلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے اور سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فیسٹول میں سندھ،بلوچستان،حیدر آباد اور پنجاب سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔جشن مردان میلے کے پہلے روزروز مخہ ،رسہ کشی،جوڈو کراٹے،جمناسٹک اور کبڈی کے مقابلے ہوئے جبکہ سکولوں کے بچوں نے پی ٹی شو،قومی ترانہ،ملی نغمہ جبکہ ایف سی جوانوں نے خٹک اور محسود ڈانس کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔ رسہ کشی کے مقابلے میں مردان کلرز نے مردان وائٹ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔مخہ میں بابوزئی کے گلی بالی نے شموزئی کے صدیق عالم کو ہرا کر ٹرافی وصول کی جبکہ کبڈی میں شیر گڑھ نے مردان کو شکست دے کر انعام حاصل کیا۔جشن مردان فیسٹول میں نیزہ بازی،بیل دوڑ اورڈاگ ریس بچوں کے لئے میجک شو،نیلا م گھر،فن لینڈ اور خواتین کے لئے مینا بازار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جبکہ تین روز شام سے رات گئے تک پشتو کے نامور گلو کار عرفان کمال،ریس باچا،بختیار خٹک،خالد ملک،رانڑا،گل سنگہ،صوبیہ کیف،سحرش،فراہ اور نعیم اپنی سریلی آواز کا جادو جگمائیں گے۔جشن مردان فیسٹول میں پشتو فن کے نامور نام میراوس،سید رحمان شینو اور اسماعیل شاہد بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔