جشن شہدا چترال میموریل چمپیئن شپ فٹ بال کا فائنل 6اپریل کو دنین بمقابلہ جنگ بازارکھیلا جائیگا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جشن شہدا چترال میموریل چمپیئن شپ فٹ بال2019کا فائنل دنین بمقابلہ جنگ بازار کے درمیان 6اپریل2019کو قشقار سپورٹس کمپلیکس چترال سکاؤٹس میں کھیلا جائیگا۔5اپریل کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں جنگ بازار اور موڑدہ کے فٹ بال ٹیموں کے مابین میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ پر ہوا جس میں جنگ بازار نے موڑدہ کو ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔اسی روز دروش اور چترال کے سینئر کھلاڑیوں کے درمیان بھی ایک زبردست دوستانہ میچ کھیلاگیا۔چترال سینئر الیون کی قیادت کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے کی جبکہ دروش سینئر الیون کی قیادت افتاب عالم نے کی۔میچ کے پہلے ہاف میں دروش کی ٹیم کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی جسکو دوسرے ہاف میں چترال سینئر الیون کی طرف سے کرنل معین الدین نے خوبصورت گول کرکے میچ برابر کیا۔میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ پر ہوا جسے چترال سینئر الیون نے جیتا۔کرنل معین الدین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔