سین لشٹ سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل کا مخیر حضرات سے دو ٹانگوں سے معذور بیٹے کے علاج کے لئے معاونت کی اپیل

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال ٹاؤن کے نواحی گاؤں سین لشٹ سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل نے تمام مخیر حضرات سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنے سات سالہ بیٹا کا علاج کراسکے جوکہ دو ٹانگوں سے معذور ہے لیکن علاج کے ذریعے ان کی بحالی ممکن ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آغا خان ہسپتال کراچی میں ان کی علاج کا تخمینہ 16لاکھ روپے لگایا گیا ہے جوکہ ان کی استطاعت سے باہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بدن کے دوسرے حصوں کے لحاظ سے صحت مند ہے لیکن ٹانگوں میں پیدائشی بیماری کی وجہ سے وہ معذور ہوگئے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔