شہدائے چترال سکاؤٹس کی یاد میں منعقد ہونی والی فٹ بال ٹورنمنٹ دنین اے نے فائنل جیت لیا – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | شہدائے چترال سکاؤٹس کی یاد میں منعقد ہونی والی فٹ بال ٹورنمنٹ دنین اے نے فائنل جیت لیا

شہدائے چترال سکاؤٹس کی یاد میں منعقد ہونی والی فٹ بال ٹورنمنٹ دنین اے نے فائنل جیت لیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپیس)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی چترال کی زیر سرپرستی اور چترال سکاؤٹس کے تعاؤن سے ہیڈ کوارٹر فٹ بال کلب جغور چترال کے زیر اہتمام شہدائے چترال سکاؤٹس کی یاد میں منعقد ہونی والا فٹ بال ٹورنمنٹ ہفتے کے روز اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پرجنرل آفیسر کمانڈنٹ ملاکنڈ ڈویژن میجرجنرل خالد سعید مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین، ڈی پی او چترال کیپٹن فرقان بلال سمیت سول و فوجی افسران اور دیگر عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر زکے قشقار سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ کے فائنل میچ میں دنین اے اور جنگ بازار فٹ بال ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دنین اے فٹ بال ٹیم نے جنگ بازار فٹ بال ٹیم کو دو گولوں سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کر لیا۔مہمان خصوصی میجر جنرل خالد سعید نے جیتنے اور ہارنے والے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرافی تقسیم کی۔مہمان خصوصی نے ڈی ایف اے اور ہیڈ کوارٹر جغور فٹ فٹ بال کلپ کے انتظامیہ کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش۔ اُنہوں نے شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے چترال کے امن اور چترال کے عوام کی امن پسندی ،مہمان نوازی،خلوص اوررواداری کی تعریف کی اور پاکستان آرمی کی طرف سے چترال اور چترال کے عوام کی ہرممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کی۔مہمان خصوصی نے ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب اور ڈی ایف اے چترال کے لئے 50/50ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔