چترالی طالب علم احد علی جان کا اعزاز,خلائی انجینرنگ کے شعبے میں داخلہ – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | چترالی طالب علم احد علی جان کا اعزاز,خلائی انجینرنگ کے شعبے میں داخلہ

چترالی طالب علم احد علی جان کا اعزاز,خلائی انجینرنگ کے شعبے میں داخلہ

نیویارک ( نمائیدہ خصوصی) بالائی چترال کے سب ڈوژن بونی سے تعلق رکھنے والے نیویارک میں مقیم طالب علم احد علی جان  ولد  احسان الحقکو  ریاست متحدہ امریکہ کی مشہور ینیورسٹی  Virginia Tech (VT) میں خلائی انجینرینگ کے شعبے میں داخلہ ملا ہے۔ اس شعبے میں نشست اپنے نام کرنے کے لئے دن رات محنت کی ضرورت ہوتی  ہے۔اس  یو نیورسٹی میں  داخلہ ٹسٹ پاس کرنے کی تیاری کرتے ہوئے طلبہ کو انتہائی مشکل حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔محنت و مشقت کے پرپیچ راستوں سے گزر کر احد علی جان نے خلائی انجینئرنگ کی میرٹ اپنے نام کر لی ہے  ۔  انہوں نے ہمارے نمائندے کو ایک انٹر ویو میں بتایا کہ اُن کی اس شاندار کامیابی میں اُن کی اپنی محنت ،والدین کی درست خطوط پر راہنمائی اور خاندان کی علمی تربیت کا گہرا تانابانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ چترال کا ایک باسی خائی مشن میں پر جاتے ہوئے اللہ تعالی کی اس بے کنار کائینات کی کھوچ بین میں اپنا حصہ ڈال کر قوم کی سر بلندی میں کلیدی کردار ادا کریگا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔