خاکروبوں اور کلاس فور کی تعیناتی کو مذہبی منافرت میں نہ بدلہ جائے۔انجینئر فضل ربی جان – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | خاکروبوں اور کلاس فور کی تعیناتی کو مذہبی منافرت میں نہ بدلہ جائے۔انجینئر فضل ربی جان

خاکروبوں اور کلاس فور کی تعیناتی کو مذہبی منافرت میں نہ بدلہ جائے۔انجینئر فضل ربی جان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سینئر نائب صدر فضل ربی انجینئر نے ایک اخباری بیان میں تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت محمدی ؐ کے نام پر ووٹ لینے والے اور مدینے کی راست کے قیام کے دعویدار خاکروبوں اور چپڑاسیوں کی تعیناتی پر گتم گتھا ہوگئے جوکہ چترال کی مذہبی ہم آہنگی اور مجموعی ترقی میں خلل پڑنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے تمام کمیونٹی باہمی بھائی چارہ،مذہبی ہم آہنگی اور چترال کی طول وعرض میں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ہرگز اس طرح کی کوشش کو کامیاب کرنے نہیں دیگی۔انجینئر فضل ربی جان نے مطالبہ کیا کہ تعیناتی سے فوراًانکوائری کرایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ کلاس فور کی تعیناتی کس کے اشارے اور ہدایت پر کی گئی ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی عوام نے مذہبی اتحاد کو انصاف ،شریعہ محمدیؐ کی قیام کے لئے ووٹ دیکر کامیاب بنایا اور پی ٹی آئی کو ووٹ صرف تبدیلی اور شفافیت کے نام پر ملے اور جبکہ نظر یہ آرہا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں اقتدار میں آکراپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے ہوئے ہاتھ صاف کررہے ہیں۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کی تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے تمام سکولوں میں حقداروں کو تعینات کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔