پاک فوج کے ماہر سرجن ہسپتال دروش میں ہفتہ میں ایک یا دو دن ضرورت کے مطابق مریضوں کاآپریشن کرینگے

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)اہالیان دروش پر پاک فوج کی خصوصی کرم نوازی اب پاک فوج کے ماہر سرجن ہسپتال دروش میں ہفتہ میں ایک یا دو دن ضرورت کے مطابق مریضوں کا انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کرینگے اور سرجری کے مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ بھی کرینگے یاد رہے اس کار خیر کی انجام دہی میں کمانڈنڈنٹ چترال سکاوٹ کرنل معین الدین کی بھر پور جدو جہد شامل ہے جو عمائدین دروش کی گزارش پر ہمدردانہ غور کرنے کا وعدہ کیا تھا گزشتہ دنوں عمائدین دروش کی طرف سے جنرل آفیسر کمانڈ میجر جنرل خالد سعید سے دوبارہ درخواست کی جس کی بناء پر جرنل خالد سعید نے آج ہی تیمرگرہ سے ایک فوجی ٹیم کرنل ڈاکٹر صدیق کی قیادت میں دروش ہسپتال کا دورہ کئے او جنرل خالد سعید کی طرف سے نیک جزبات کا اظہار کئے اور عوام دروش کو صحت سے متعلق سہولیات افواج پاکستان کی طرف سے دینے کے بارے میں ایم ایس ڈاکٹر ضیاء الملک اور دوسرے ڈاکٹروں سے مفید معلومات حاصل کی کل مزید پیش رفت ہوگی اہالیان دروش نےجنرل خالد سعیداور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین کا شکریہ اداکیا ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔