پشاور میں صحت محافظ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، وکلاء نے پشاور پریس کلب کی کرکٹ ٹیم کو11رنز سے شکست دی – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | پشاور میں صحت محافظ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، وکلاء نے پشاور پریس کلب کی کرکٹ ٹیم کو11رنز سے شکست دی

پشاور میں صحت محافظ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، وکلاء نے پشاور پریس کلب کی کرکٹ ٹیم کو11رنز سے شکست دی

پشاور(چترال ایکسپریس)پولیو کے خلاف شعور اُجاگر کرنے کے لئے ایمر جنسی آ پریشن سنٹر خیبر پختو نخواکے زیراہتمام بدھ کے روز ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں صحت محافظ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیاخیبر پختو نخوا کے سینئروزیر سیاحت و ثقافت عاطف خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران شیخ ، پاکستان تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن فضل الٰہی ایڈوکیٹ، سینئر صحافیوں ، وکلاء اور ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی موجود تھے سینیئر وزیرکھیل ، سیاحت اور ثقا فت عاطف خان نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں سے معاشرے میں پولیو کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی یہی وجہ ہے کہ حکومت صوبہ میں سپورٹس کی صحتمندانہ سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی ہر بچے کا حق ہے اور پولیو فری پاکستان کے مقصد کو حاصل کرنے میں تعاون ہر شہری کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ بیماری ہمارے بچوں کو معذور کررہی ہے صحت محافظ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پشاور بار ایسوسی ایشن اور پشاور پریس کلب کے مابین کھیلا گیا اور ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد وکلاء کی ٹیم نے صحافیوں کی ٹیم کو 11رنز سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی کوآرڈینیٹر ای او سی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی نے کہا کہ پولیو کی ویکسین کی اہمیت کو بڑھانے کے سلسلے میں سول سوسائٹی کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے پاکستان دنیا کے آ خری دو ممالک سے ایک ہے جہاں ابھی بھی پولیو وائر س موجود ہے جو ہمارے مستقبل کے لئے خطرے کا باعث بن رہاہے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نا صرخان مو سیٰ زئی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ای او سی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے بچوں کوپولیو سے محفوظ کرنے کے لئے پولیو کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور عوام کے منتخب نمائندوں کی حیثیت سے پارلیمنٹ کے ارکان اپنے اپنے حلقوں میں پولیو کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں اورویکیسینیشن کے خلاف مخا لفین کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بھی زائل کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔