پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ گاڑی بڑاڈم کے مقام پرحادثے کا شکار،8 افراد زخمی – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ گاڑی بڑاڈم کے مقام پرحادثے کا شکار،8 افراد زخمی

پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ گاڑی بڑاڈم کے مقام پرحادثے کا شکار،8 افراد زخمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پشاور سے چترال آنے والی ہائس (فلائنگ کوچ) نمبر LEC 1436 صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب براڈم کے مقام پر حادثے کا شکارہوگئی ۔گاڑی میں 18افراد سوارتھے جن میں سے8افرادمعمولی زخمی ہوگئے۔ جن میں گاڑی ڈرائیورحاجی الرحمن ساکن سوئیر دروش،اکبر حسین گولدور،غنی الرحمن ریحانکوٹ ،ذاکر اللہ زرگراندہ ،فخرالدین افغانی ریحانکوٹ،شیربڑانگ بکرآباد،نور اللہ ساکنہ مستوج اور عبدالاکبر ساکنہ تریچ شامل ہے۔گاڑی مکمل طورپر خراب ہوگئی ہے۔حادثے کے فوراً بعد عشریت پولیس کے ایس ایچ او قربان خان پولیس نفریوں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بروقت تحصیل ہسپتال دروش منتقل کیاگیا۔جوکہ معمولی زخمی بتائے جارہے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔