آر ایچ سی شاگرام کے ایڈمن کا رویہ مریضو ں کے ساتھ درست نہیں فوری نوٹس لیا جائے ،یوتھ کونسلروسیع الدین  – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | آر ایچ سی شاگرام کے ایڈمن کا رویہ مریضو ں کے ساتھ درست نہیں فوری نوٹس لیا جائے ،یوتھ کونسلروسیع الدین 

آر ایچ سی شاگرام کے ایڈمن کا رویہ مریضو ں کے ساتھ درست نہیں فوری نوٹس لیا جائے ،یوتھ کونسلروسیع الدین 

تور کہو(نمائندہ چترال ایکسپریس ) یو سی واشچ سے یوتھ کونسلر وسیع الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ آر ایچ سی شاگرام کے ایڈ من کا رویہ مریضوں کے ساتھ انتہائی نا مناسب ہے جس کا اندازہ چند روز پہلے آر ایچ سی شاگرام میں پیش آنے والے واقعے سے لگایاجا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 23مارچ کے دن مجھے ایک ڈائریا کے مریض بچی کے ساتھ آر ایچ سی شاگرام جانے کا اتفاق ہوا۔ بچی کی حا لت بہت زیادہ خراب تھی اوپی ڈی میں فیس ادا کرنے کے بعد بچی کوفوراً وارڈلے کر گئے تاہم ڈاکٹر سمیت کوئی اسٹاف موجود نہیں پایا۔ بچی کی حا لت بہت زیادہ خراب ہوئی تو بچی کے والدنے باہر نکل کربچی کی علاج کے لئے ڈاکٹرکا مطالبہ کیا تو ڈاکٹر نے ہم سے بد تمیزی کی اور بعد میں ایڈ من نے آکر کہاکہ تم نے یہاں وزیر اعظم کے بچی کو لیکر تو نہیں آیا، ایک گھنٹے میں بچی مر تو نہیں گئی اور اوپی ڈی واپس ہمارے منہ پر ماری۔وہاں سے نااُمید ہوکر ہم بچی کو لیکر میڈ یکل اسٹور لے گئے جہاں اُن کا علاج کروایا اور خوش قسمتی سے بچی کی جان بچ گئی۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ایڈمن کی اس غیر منا سب روئیے کا بھر پور احتجا ج کر تے ہیں اور ہیلتھ منسٹرکے پی کے ،چیف سیکرٹری ، اے کے ایچ ایس پی کے زمہ داران اورڈی سی چترال سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایڈمن کی غیر مناسب روئیے کا نوٹس لیکر جلد از جلد اس کے خلاف قانو نی کاروائی عمل میں لا ئے اور جتنے جلدی ہو سکے اسے آر ایچ سی شاگرام سے ٹرانسفر کیا جائے ور نہ علاقے کے عوام اس کے نا منا سب روئے کے خلاف احتجا ج کرنے پر مجبورہونگے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔