چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے وفد کا آئی ٹی کے صوبائی وزیر سے ملاقات۔طلبا کو درپیش مسائل سے اُنہیں آگا ہ کیا – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے وفد کا آئی ٹی کے صوبائی وزیر سے ملاقات۔طلبا کو درپیش مسائل سے اُنہیں آگا ہ کیا

چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے وفد کا آئی ٹی کے صوبائی وزیر سے ملاقات۔طلبا کو درپیش مسائل سے اُنہیں آگا ہ کیا

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے ایک وفد نے صدردنیال سیف کی قیادت میں آئی ٹی کے صوبائی وزیر کامران بنگش سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور اُنہیں طلبا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے صوبائی وزیر کو آئی ٹی کے حوالے سے کیے گئے وعدے سے متعلق بھی بات کی۔جس پر صوبائی وزیر کامران بنگش نے چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ چترالی طلبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے پُرعزم اوچترال سٹوڈنٹس کے ساتھ کھڑے ہے اور جو وعدے اُنہوں نے کیے ہیں خصوصاً چترال یونیورسٹی کادورہ کرکے وہاں کے مسائل دیکھ کرمناسب فورم کا انعقاد کرکے مسائل کا حل نکالا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد میں چترال کادورہ کرونگا اور وہاں کے طلبا کے مسائل کامثبت حل نکالا جائیگا۔اُنہوں نے آئی ٹی کے حوالے سے کہا کہ جو بھی مسائل اس بارے میں ہے اُنہیں جلد حل کیاجائیگا۔اُنہوں چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بہت جلدہرقسم کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی۔ وفد میں صدر کے ساتھ فنانس سیکرٹری اشفاق احمد اورمشیرشمشیر علی شامل تھے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

موجودہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 100فیصداضافہ کیاجائے۔آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن صوبائی صدر فدامحمددرانی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدرخیبرپختونخوا فدامحمددرانی نے چترال میں منعقد ایک ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔