پی ٹی آئی ضلعی صدرعبداللطیف کے نام کھلا خط

عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے,,

محترم عبداللطيف صاحب صدر پی ٹی آئی آپ اور آپ کے بھائی عبدالرزاق کا عزت ہمارے دلوں میں بحیثیت ایک لیڈر کے موجود تھا حلانکہ ہمارا پی ٹی آئی سے نظریاتی اختلاف پہلے سے ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ مغربی کلچر کو پاکستان میں فروغ پی ٹی آئی کے ذریعے دیا جارہا ہے چونکہ چترال کے لوگ دین دارلوگ ہیں دین سے محبت کرتے ہیں چترال کے لوگ صرف اور صرف اپنے کلچر کو فالو کرتے ہیں دوسروں کے کلچر کو بلکل بھی قبول نہیں کرتے اس کی مثال آپ نے الیکشن 2018میں دیکھ بھی لیا, لیکن ہم نے ہرمقام پر اپنے کلچر کو فالو کرتے ہوئے آپ کی عزت کی,, لیکن آپ کو اور آپ کے بھائی عبدالرزاق کو شائد عزت راس نہیں آتی پہلے آپ کے بھائی نے علماء کی شان میں گستاخی کی اورغلط زبان استعمال کیا اور اب آپ نے جوزبان استعمال کی ہے یقیناً یہ کسی لیڈر کی بلکل نہیں ہوسکتی ہے آپ نے جو زبان استعمال کی ہے یہ زبان پی ٹی آئی کے کارکن (یعنی جسے آپ ٹائیگر بولاتے ہے)وہ تو پہلے سے پورے پاکستان میں علماء کے خلاف استعمال کرتے تھےلیکن چترال اس سے محفوظ تھا آپ نے چترال کے نوجوانوں کو اس غلط راستے پر لگایا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے محترم عبداللطيف صاحب آپ یہ حرکت کرکے اپنی عزت کھوچکے ہیں آپ کو تو لیڈر دور چترالی کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے آپ اور آپ کے بھائی کے علاوہ کوئی بھی چترالی اس طرح کی زبان استعمال کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا جس طرح آپ نے اور آپ کے بھائی نے علماء کے خلاف استعمال کی ,, محترم عبداللطيف صاحب آپ بڑے فخریا انداز میں اسے قبول بھی کرتے ہیں ( کہ ہاں میں نے کرایا ہے)تکبر نے تو شیطان کو ذلیل اور رسوا کیا جو عابد تھا تو آپ کس باغ کے مولی ہیں اسی تکبر کی وجہ سے آپ کو چترال کے الیکشن میں مسترد کیا گیا اور آپ کو اپنے علاقے اویر سے بھی شکست کھانی پڑی اس کی اصل وجہ تکبر ہے آپ نے اقلیتی ممبر محترم وزیر زادہ صاحب کے کردار کو بھی داغدار بنایا آپ نے اس کی غلط رہنمائی کرکے اسے متنازع بنایا جو کہ انتھائی افسوسناک عمل ہے میں نے بحیثت چترالی آپنے ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج تک پی ٹی آئی کے لیڈر تو دور کی بات کسی کارکن کے خلاف بھی کوئی حرف تک نہیں کہا اور نہ ہی کچھ لکھا ہے آج آپ کی اس آڈیو پیغام کو سن کر بہت زیادہ افسوس اوردکھ ہوا اور ان سطور کو لکھنے پر مجبور ہوا آپ لیڈر ہیں اور لیڈر کو یہ بلکل زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے کارکنوں کو گالی اور کسی کو مارنے کے لئے اُکسائے, محترم ان ہی حرکات کی وجہ سے آپ کے ٹائیگر آپ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں یقیناً آپ صادق اور آمین نہیں رہے اب آپ صدارت کے عظیم منصب میں رہنے کے قابل نہیں لھذا آپ کو استعفی دینا چاہیے جو پی ٹی آئی چترال کے ٹائیگرکی آواز ہے اور اللہ تعالی نے 2018کے الیکشن میں مولانا ہدایت الرحمن صاحب کو جو عزت دی ہے آپ کو اسے قبول کرنا چاہئے کیونکہ عزت ذلت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے (وَتُعِزُمَن تَشاءُ وتُذِلّ من تَشَاء)

احسان الحق ناظم اعلی رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔